aftab iqbal ne samaa join karlia

آفتاب اقبال نے سما جوائن کرلیا۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آفتاب اقبال کی ٹیم نے ایکسپریس نیوز کو الوداع کہہ دیا اور پوری ٹیم اب سما جوائن کررہی ہے۔اس سلسلے میں آفتاب اقبال کی سما کے نئے مالک اور پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے ساتھ معاملات فائنل ہوگئے ہیں۔۔پپو کےمطابق آفتاب اقبال ایکسپریس پر اپنا پروگرام خبردار رواں ماہ ہی کریں گے جس کے بعد جنوری میں وہ سما نیوز جوائن کرلیں گے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سما میں وہ نئے نام سے پروگرام کریں گے لیکن فارمیٹ تقریبا ملتا جلتا ہوگا اور ٹیم بھی زیادہ تر وہی رہے گی۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ آفتاب اقبال کو ایکسپریس سے زیادہ پیکیج پر سمانیوز لایاگیا ہے، پپو کا یہ بھی کہنا ہے کہ آفتاب اقبال ایکسپریس سے دوکروڑ سے زائد روپے کے پیکیج پر تھے جس میں ماہانہ سولہ پروگرام تیارکرکے دیتے تھے۔۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں