معروف اینکر آفتاب اقبال کے خلاف تین ارب روپے کے فراڈ کی درخواست اینٹی کرپشن میں دے دی گئی۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی نےا پنے ویلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ اینکر آفتاب اقبال کے خلاف تین ارب روپے کا کیس بننےجارہا ہے، اینٹی کرپشن میں درخواست دے دی گئی ہے اور اینٹی کرپشن نے آفتاب اقبال کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آفتاب اقبال کے خلاف یہ درخواست ان لوگوں نے دی ہے جنہوں نے آپ نیوز ٹی وی چینل میں سرمایہ کاری کی تھی۔ آپ نیوز اپریل دوہزار بیس میں بند ہوگیا تھا، ویلاگ کے مطابق آپ نیوز بند ہونے کےبعد اس کے سامان، مشینری اور گاڑیوں کا کچھ پتہ نہیں چلا، کیوں کہ یہ سب سامان اور مشینری، گاڑیاں کرائے پر حاصل کی گئی تھیں، اور جس کمپنی سے لی گئی تھیں وہ کمپنی آفتاب اقبال کی بھابھی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ چینل بند ہونے کے بعد ملازمین کو دو،دو،کسی کو تین ماہ کی سیلری بھی نہیں دی گئی تھی۔ ویلاگ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ ایف بی آر نے پچیس مئی کو آفتاب اقبال کو ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ کے داخل کرائے گئے گوشوارے اور آمدنی آپ کے لائف اسٹائل کے مطابق نہیں اس لئے ایف بی آر میں آکراپنے معاملات کلیئر کریں۔
آفتاب اقبال کے خلاف 3 ارب روپے کی کرپشن کے کیس کی تیاریاں۔۔
Facebook Comments