پاکستانی ٹی وی ٹاک شوز میں اکثر ایسی باتیں سننے کو ملتی ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کے تیر برساتے نظر آتے ہیں۔ ایسے ہی گزشتہ دنوں معروف اینکر آفتاب اقبال نے بھی اپنے پروگرام میں غیرشادی شدہ پاکستانی خواتین کے بارے میں ایسے جملے بول دیئے کہ سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا۔ ’مینگوباز‘ کے مطابق آفتاب اقبال کے شو کے ایک مزاحیہ خاکے میں پیر بابا کے سامنے ایک لڑکی لائی جاتی ہے اوراسے لانے والے مرد اور عورت پیر بابا کو بتاتے ہیں کہ اس لڑکی پر جن آتے ہیں۔وہ بتاتے ہیں کہ لڑکی کی عمر 31سال ہے۔ پڑھی لکھی ہے اور کیریئر بنانے کے چکر میں اس نے اب تک شادی نہیں کی۔ یہاں سے آفتاب اقبال بات اچکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ”سیدھا سادہ ہسٹیریا کا کیس ہے۔ لڑکیاں کیریئر کے چکر میں شادی نہیں کرتی۔ جب فطرت کے ساتھ چھیڑچھاڑ کروگے تو یہی کچھ ہو گا۔“سوشل میڈیا صارفین آفتاب اقبال کے ان جملوں کو صنفی تفاوت سے تعبیر کر رہے ہیں اور انہیں زن بیزاری کے طعنے دے رہے ہیں۔
آفتاب اقبال بھی نشانے پر آگئے
Facebook Comments