پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزچینلز میں انفوٹینمنٹ شوزکے سرخیل آفتاب اقبال نے نیونیوزکو خیرباد کہہ دیا ہے۔۔پپو کا کہناہے کہ نیونیوز پر انفوٹینمنٹ شو۔۔خبریار۔۔کے مصنف و میزبان آفتاب اقبال کا دوسالہ معاہدہ ختم ہوگیا ہے، وہ پندرہ جنوری کو نیونیوز چھوڑ دیں گے جس کے بعد وہ نئے پروگرام کے ساتھ ایکسپریس نیوزکی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔۔ ایکسپریس نیوز گزشتہ دو سال سے ان کے پرانے پروگرام ہی دکھا رہا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے سے وہ ایکسپریس جوائن کرلیں گے جس کے بعد وہ دونوں اسکرینز پر نظر آئیں گے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ آفتاب اقبال کی ٹیم کے پرانے رکن معروف مزاحیہ فنکار ہنی البیلا کی واپسی ہوگئی ہے۔۔

Facebook Comments