کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے افریقی عملے کے سفری خدشات کو دور کردیا۔ افریقی براڈ کاسٹرز 3 ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستان آئیں گے۔ پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے دو روز قبل کورونا کی موجودہ صورتحال اور سفری پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے افریقی کریو کو پاکستان لانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔افریقی ممالک اس وقت اومی کرون وائرس کے باعث سفری پابندیوں کا شکار ہیں۔ افریقی براڈ کاسٹرز کی ٹیم دبئی سے براستہ کراچی پہنچے گی جہاں انہیں روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرائے جائیں گے جبکہ کراچی پہنچنے کے بعد انہیں 3 روز قرنطینہ کرنا پڑے گا۔ براڈ کاسٹ ٹیم رواں ماہ 9 اور 10 دسمبر کے درمیان کراچی پہنچ جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔

Facebook Comments