afnan ki be marooti marwat ke khilaaf muqadma darj

افنان کی بے مروتی، مروت کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر  وکیل شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج  کرلیاگیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر افنان اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی، سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج  کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ٹی وی پروگرام میں مجھے بطور مہمان بلایا گیا تھا، شیرافضل نےحملہ کیا،  شیر افضل مروت نےمجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، واقعے کی ویڈیو اور ثبوت موجود ہیں۔مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت نے مجھ پر حملہ کرنے سے متعلق ٹویٹ بھی کیا، ملزم شیر افضل مروت کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل پر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کا پروگرام اکھاڑا بن گیا تھا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللّٰہ دھینگا مشتی پر اتر آئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں