صحافی برادری کس طرح تقسیم در تقسیم کا شکار ہے اس کا عملی مظاہرہ اس اتوار اور پیر یعنی سترہ اور اٹھارہ نومبر کو لاہور میں دیکھنے کو ملے گا، جہاں ایمرا کے دو گروپ اپنے اپنے الیکشن کرارہے ہیں۔۔ایک گروپ کے الیکشن اتوار سترہ نومبر کو صبح نو سے شام پانچ بجے ایمرا سینٹر میں ہیں۔سینئر صحافی فیصل خان درانی کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیاگیا ہے۔۔ فیصل درانی کے مطابق کاغذات نامزدگی جمعہ پندرہ نومبر کو ایمرا اینٹر میں چار بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جس کے بعد اسی روز اسکروٹنی کے بعد حتمی فہرست بھی آویزاں کردی جائے گی۔۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز انتخابی مہم چلائے جائے گی، ایمرا آئین کے مطابق پانچ نشستوں صدر،نائب صدر،سیکرٹری، خزانچی اور جوائنٹ سیکرٹری پر الیکشن ہوگا۔۔ایمرا کے دوسرے گروپ کا الیکشن پیر اٹھارہ نومبر کو منعقد ہورہا ہے۔۔چیف الیکشن کمشنر نعیم مصطفیٰ کے مطابق الیکشن میں ووٹنگ پیر کے روز صبح دس سے شام چھ بجے ہوگی۔۔
ایمرا دو، الیکشن دو، ووٹ ہمیں بھی دو۔۔۔
Facebook Comments