وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میڈیا ہائوسز کو اشتہارات کی بقایاجات کی ادائیگی کرنے جا رہی ہے لیکن میڈیا ہائوسز کو ادائیگیاں ملازمین کی تنخواہوں سے مشروط کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈاپ میں ہینڈز کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ میڈیا ہائوسز گزارش کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کو تنخواہیں ادا کریں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری بھی صحافیوں کو یقین دلا چکے ہیں ہم بھی یقین دلا رہے ہیں۔
Facebook Comments