تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو میڈیا پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا اوراس حوالے سے عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاک شوز میں سابق حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کو میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جائے اور سابقہ (ن) لیگی حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ڈیمز فنڈ کے لیے موثر تشہیری مہم چلانےکی ہدایات بھی دیں۔
Facebook Comments