جی ٹی وی کے انتظامی معاملات بھی بدتری کا شکار۔۔

سوئچر کنٹرولر کی نااہلی اور گندی سیاست کے علاوہ جی ٹی وی کے انتظامی معاملات بھی بدتری کا شکار ہونے لگے۔پپو کا کہنا ہے کہ مرد وخواتین اسٹاف کے بیت الخلا میںکئی روز سے پانی بندہے۔لیڈیز واش رومز کی حالت پانی لیک کرنے کی وجہ سے پہلے ہی خستہ تھی، اور اب پانی کی دستیابی معطل کردی گئی ہے۔خواتین کو بھی وہی واش روم استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی جو پہلے سے مردوں کے استعمال میں ہے۔جبکہ ایک ڈرم میں پانی اور لوٹے رکھ دیے گئے ہیں۔ صفائی ستھرائی کا بالکل خیال نہیں رکھا جارہا۔ پپو کے مطابق جی ٹی وی کی خواتین اسٹاف شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، بار بار شکایت پر بھی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ کوئی مستقل حل نہیں نکالا جارہا۔ دوسری جانب بڑے صاحب کے لئے عالیشان کمرہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے جس میں نیا واش روم اور کچن بھی شامل ہے۔ جی ٹی وی کے ملازمین نے شکوہ کیا ہے کہ چینل انتظامیہ اگر نااہل سوئچر کنٹرولر کی پھیلائی گند صاف نہیں کرسکتے تو کم از کم فیمل اسٹاف کے ٹوائلٹ پر ہی توجہ دے دی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں