چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں،میڈیا عدالتی کارروائی کو رپورٹ کر سکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف صحافتی تنظیموں کی درخواست پر سماعت ہوئی،پریس ایسوسی ایشن اور پی ایف یو جے کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں،میڈیا عدالتی کارروائی کو رپورٹ کر سکتا ہے،پابندی رپورٹنگ پر نہیں غیرذمے دارانہ رپورٹنگ پر ہے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ صرف سنسنی خیز ٹکر چلانے پر مسئلہ ہوتا ہے۔پیمرا نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت کا اس معاملےسے تعلق ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ پیمرا کامعاملہ ہے وفاقی حکومت کااس سے تعلق نہیں،بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہاکہ پیمرا نے جس قانون کا سہارا لیا ہے اس میں زیرسماعت مقدمات رپورٹ کرنےپر پابندی نہیں ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرلئے، کیس کی سماعت 11جون تک ملتوی کردی گئی ۔