سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عدالتی رپورٹنگ کے لئے سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن اختیار کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ خلاف ورزی پر پیمرا کارروائی کرسکتا ہے، عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27جون تک ملتوی کردی۔عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے پیمرا کی جانب سے گزشتہ حکم نامے میں ترمیم کی استدعا مسترد کردی ۔ تحریری حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ عدالت نے پیمرا کو قانون پر عمل درآمد سے نہیں روکا ہے ،عدالت نے جب کوئی ایسا حکم دیا ہی نہیں تو اس میں ترمیم کیسے کریں،جو قانون ہے پیمرا اس کے مطابق اپنی کارروائی کر سکتاہے ،لہذا اس مرحلے پر عبوری حکم میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے ،درخواست گزاروں نے یقین دہانی وہ پیمرا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی نہ یقین دہانی کرا رکھی ہے ،عدالت نے مزید سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔عدالت نے پیمرا نوٹفکیشن کے خلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزازہ کی درخواست کورٹ رپورٹرز کی درخواست کے ساتھ منسلک کردی۔تحریری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ عدالت نے کورٹ رپورٹرز کی درخواست پر جاری حکم امتناع ملک بھر کے صحافیوں پر لاگو ہوگا، عدالت نے پیمر ا نوٹیفیکیشن کے خلاف تمام درخواستوں کو یکجا کردیا۔