کراچی میں سٹی کورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عدالت کے احاطے سے جعلی خاتون صحافی کو گرفتار کرلیا۔۔پولیس کے مطابق خاتون صحافت اور وکالت کا لبادہ اوڑھ کر وکیل کو بلیک میل کررہی تھی، ملزمہ کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے قبضے سے صحافت کے نام پر بنائے گئے کئی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ ضلع غربی میں آرگنائز جرائم میں ملوث ملزمان کی سرپرستی بھی کرتی تھی اور سٹی کورٹ میں جعلی وکیل بن کر ملزمان کی ضمانت کے لئے کام کررہی تھی۔۔ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے ۔۔
Facebook Comments