adalati reporting keliye supreme court ki guideline zaroori qaraar

عدالت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیئے اور فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، یوٹیوبر حسن بیگ و دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ سوشل میڈیا سائٹس سے بیہودہ مواد ہٹایا جائے، پی ٹی اے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہا، جو مواد دیکھایا جاتا ہے وہ اسلامی معاشرتی روایات کے خلاف ہے۔ چیف جسٹس عقیل عباسی نے اظہار تشویش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بہت تکلیف ہوتی ہے ہم خود پریشان ہیں اس چیز سے، ہم اپنے بچوں کو اس طرح بگڑتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، غیر اخلاقی مواد روکنے کی کس کی ذمہ داری ہے؟ مانیٹرنگ کون کرے گا، سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لیے جلد سے جلد کام ہونا چاہیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں