najam sethi chairman pcb keliye naamazd

عدالت کا نجم سیٹھی پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ۔۔

وزیر اعظم عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کے کیس میں عدالت نے تجزیہ کار نجم سیٹھی کو 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔نجی ٹی وی( اے آر وائی نیوز )کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں غلط خبر دینے پر نجم سیٹھی کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کی جس دوران نجم سیٹھی  کی جانب سے کیس خارج کرنے کی  درخواست دی گئی۔ عدالت نے اس درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے نجم سیٹھی کو 15 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بارے جھوٹی خبر دینے پر نجم سیٹھی کے خلاف عدالتی کارروائی شروع۔  بے بنیاد درخواست دے کر کیس کو الجھانے کی کوشش پر نجم سیٹھی کو 15 ہزار روپے جرمانہ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں