mujhe rape or qatal ki dhamkian di gyin

اداکاری شروع کی تو اردو پڑھنی نہیں آتی تھی، اشنا شاہ۔۔

اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اداکاری شروع کی تو انہیں اردو پڑھنی نہیں آتی تھی۔اداکار احسن خان کے ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔اشنا شاہ نے بتایا کہ احسن خان سے پہلی ملاقات کے دوران انہیں معلوم نہیں تھا کہ احسن کون ہیں، جس پر احسن خان نے حیرانی کا اظہار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں اردو بولنی آتی تھی لیکن پڑھنی نہیں آتی تھی تاہم اب انہوں نے اردو سیکھ لی ہے۔یاد رہے کہ اشنا کی پرورش کینیڈا میں ہوئی، جس کی وجہ سے وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے ناواقف تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں