اداکارہ ردا اصفہانی نے کہا ہے کہ شوبز میں آ کر ہی اداکاری سیکھی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ ردا اصفہانی نے بطور مہمان شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔میزبان نے سوال کیا کہ اداکاری کہیں سے سیکھی یا نیچرل تھی یا پھر گھر میں اداکاری کیا کرتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ جب میں آئی تھی تو کچھ بھی نہیں آتا تھا، کیمرے کو دیکھنا اور مارک پر کھڑے ہونا بھی نہیں آتا تھا یہ ڈائریکٹرز ہی ہیں جو یہاں تک لے آئے، میرے مینٹور نین ہیں جن کے ساتھ میں نے پہلا پروجیکٹ کیا وہ کہتے تھے کہ شرمانا نہیں ہے۔ردا اصفہانی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی اداکاری سیکھ رہی ہوں اور اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتی ہوں۔
Facebook Comments