adakarai sirf glamour ka naam nahi | Saboor Aly

اداکاری صرف گلیمر کا نام نہیں، صبور علی۔۔

صبورعلی نے کہا ہے کہ اداکاری صرف گلیمر نہیں بلکہ خطروں سے کھیلنے کا نام بھی ہے۔ صبورعلی نے انسٹاگرام پر ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی صورتحال دکھائی تا کہ ناظرین کو دکھاسکیں کہ شوٹنگ کے دوران آرٹسٹ کو کتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔ویڈیومیں  صبور دلہن کے روپ میں آگ کے انتہائی قریب کھڑی ہیں، اس اسٹنٹ کے دوران ایل ای ڈی گرنے سے ان کے لہنگے کو آگ بھی لگ سکتی تھی۔صبور نے کیپشن میں لکھا، زیادہ ترلوگ سوچتے ہیں کہ ہم سجتے سنورتے ہیں اور خوبصورت نظرآتے ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔ڈرامے کے اس منظرکی عکسبندی سے متعلق صبورنے واضح کیا، ایسے مناظراکثر وبیشتررونما ہوتے رہتے ہیں، یہ شعبہ صرف گلیمرنہیں بلکہ بطور ایک اداکار بہت زیادہ محنت اور خطرناک اسٹنٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں