sirf aik damad beghairat hai

اداکارائیں کیرئر کے دوران ماں بن جائیں، بشری انصاری۔۔

سینئر اداکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری نے پاکستانی اداکاراؤں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنے کریئر کے دوران شادی کرکے بچے پیدا کرلینے چاہئیں۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری انڈسٹری میں اچھی چیزوں کے علاوہ منفی چیزیں بھی بہت آگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آج کل کوئی بھی کسی کو بھی کچھ بھی کہہ دیتا ہے۔بشری انصاری نے شوبز انڈسٹری کی اداکاراﺅں کو کا کہ میں انہیں یہی مشورہ دیتی ہوں کہ اپنے کریئر کے دوران ہی شادی کرکے بچے پیدا کرلیں، اگر آپ یہ سوچیں گے کہ بچہ آنے کے بعد کام رک جائے گا تو پھر کچھ نہیں ہوگا، میرے علاوہ اداکارہ روبینہ اشرف، صبا حمید اور ان جیسی دیگر خواتین نے اپنے کام کے ساتھ بچوں کی پرورش بھی کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں