adakaraen barwaqt shadi karlen

اداکارائیں بروقت شادی کرلیں، سعدیہ امام۔۔

معروف اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی ساتھی اداکاراﺅں کو مناسب وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچ رکھتا ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں اہمیت کم ہوجاتی ہے، تو یہ قطعا غلط ہے۔ایک انٹرویو میں سعدیہ امام نے کہا کہ شادی کے بعد اب میں محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے اچھی اور بروقت عمر میں شادی کی اور بڑی خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں۔ میں شوبز میں کام کرنے والی اداکاراﺅں کو مشورہ دوں گی کہ وہ بغیر کسی وجہ کے شادی میں تاخیر نہ کریں بلکہ جلد سے جلد شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کریں اور وہ اس زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں