big boss mein dusri baar shirkat ki offer thukradi

اداکارہ وینا ملک کورونا وائرس میں مبتلا۔۔

معروف اداکارہ وینا ملک بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے اپنے مداحوں کو عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی خبر سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق خودکو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام  پوسٹ میں قرنطینہ سے متعلق لکھا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں اہمیت رکھتی ہیں، کون جانتا تھا کہ میں کافی یا گروسری کے لیے جانے کو کتنا یاد کروں گی۔وینا ملک نے مزید لکھا کہ  جیسے ہی کورونا وائرس نے ہمیں دنیا سے الگ کیا تو یہ چھوٹی چھوٹی باتیں پہلے سے بہت زیادہ اہم ہو گئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ و میزبان وینا ملک نے طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔وینا ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی بیماری کی اطلاع دی اور دو تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں ہسپتال میں موجود دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے خون کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیا جارہا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں