اداکارہ فضا علی ایک گانے کی ریکارڈنگ کے دوران زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئیں، اس دوران گلوکار ملکو بھی اس دوران شدید پریشانی کا شکار نظر آئے اور پانی نہ ملنے پر فضا علی کو لسی پلا کر ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق قصور کے قریب ریتلے علاقے میں گلوکار ملکو اور فضا علی کے گانے کی ریکارڈنگ جاری تھی کہ اچانک اداکارہ اونچائی سے گر کر بے ہوش ہو گئیں۔ انہیں جب ہوش آیا تو ان کا سر درد سے چکرانے لگا۔ اس دوران سیٹ پر بھگدڑ مچ گئی، تمام لوگ اپنا کام چھوڑ کر اداکارہ کو بچانے کی تگ و دو میں مصروف نظر آئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا علی گرنے کے بعد کافی دیر تک زمین پر ہی لیٹی رہیں اور پھر سر پکڑ کر درد سے چلانا شروع کردیا جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ معروف گلوکار ملکو اور فضا علی ان دنوں نئے گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، گانے کی ویڈیو شوٹنگ قصور کے نواحی علاقے میں جاری تھی۔
