اداکار سعود اور سلمیٰ ظفر کے مابین تنازع شدت اختیار کرگیا ، اداکار سعود نے سلمیٰ ظفر کے خلاف مقدمہ داخل کرا دیا۔۔اداکارہ سلمیٰ ظفر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عدالت پہنچ گئیں۔ عدالت نے سلمیٰ ظفر کی ایک لاکھ کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے ۔ اداکارہ سلمیٰ ظفر ضمانت کے لئے سٹی کورٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ اداکارہ سلمیٰ ظفر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرامے میں کام کیا مگر سعود واجبات دینے سے انکاری ہے۔ اداکار سعود کا کہنا ہے کہ ڈرامے کے تمام واجبات ادا کر دیے تھے۔
Facebook Comments