اداکارہ صبور علی انٹرویو میں حساس موضوعات کو چھیڑنے پر خفا ہیں ۔انہوں نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ انٹرویو ز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑا جاتا ہے ، مجھے پتاہوتاہے کہ انٹرویو کے دوران جان بوجھ کر میری والدہ کے بارے میں سوال کیاجائیگا اوریہ سوال کرتے ہوئے کیمرہ میرے چہرے پر زوم کردیاجاتاہے ،ہم بہن بھائی آپس میںبھی والدہ کے بارے میں بات نہیں کرتے کیونکہ دِل بھر آتا ہے ۔اداکارہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑتے ہیں چاہے کسی کی دل آزاری ہو۔
Facebook Comments