اداکارہ ریشم نے پلاسٹک بیگز دریا میں پھینکنے کے معاملے پر معافی مانگ لی۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ وہ ہر قسم کی آلودگی کے خلاف ہیں، انہوں نے ایک عمل کیا جس پر وہ تہہ دل سے سب سے معافی مانگتی ہیں۔میں ذاتی طور پر آلودگی کے خلاف ہوں، انسان ہوں غلطیاں ہوجاتی ہیں اس فعل پر پوری قوم سے معافی مانگتی ہوں۔خیال رہے کہ اداکارہ ریشم کی مچھلیوں کو کھانا ڈالنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مچھلیوں کو کھانا ڈالنے کے بعد پلاسٹک بیگز بھی دریا میں پھینک دیتی ہیں۔ ان کے اس عمل کی بنا پر انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھا۔ حال ہی میں جیو نیوز سے گفتگو میں ریشم نے اس معاملے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ “میں دو روز کے لیے چار سدہ گئی تھی، وہاں سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور واپسی پر دریا کنارے مچھلیوں کو کھانا کھلانے کے لیے رک گئی”۔ اداکارہ نے کہا کہ “ہم انسان ہیں اور غلطیاں ہو جاتی ہیں، اس میں کون سی بڑی بات ہے جو لوگ اتنی تنقید کر رہے ہیں، مجھے کسی کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا”۔ریشم نے مزید کہا”بے ضرر سی معصوم انسان ہوں، اندازہ نہیں ہوا کہ میں نے تھیلی بھی پھینک دی، جب چار سدہ سے لوٹی اور سوشل میڈیا دیکھا تو ہر جگہ ٹرینڈ کر رہی تھی، لوگوں کا بس نہیں چل رہا کہ پتہ نہیں کیا کر دیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے میں نے صرف دو تھیلیاں نہیں بلکہ دنیا بھر کی آلودگی اس دریا میں پھینک دی”۔انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ “لوگ مجھے ایسے نشانہ بنارہے ہیں جیسے میں نے پتہ نہیں کون سا گناہ کردیا، جیسے یہ سیلاب اور سارے عذاب میری ہی وجہ سے آرہے ہیں”۔واضح رہے کہ ریشم کو جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں شوبز شخصیات نے بھی ان کی تصحیح کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کیں۔
![adakara resham ne qoum se maafi maangli](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/09/Resham-800x320.jpg)
اداکارہ ریشم نے قوم سے معافی مانگ لی۔۔
Facebook Comments