adakara resham ka sakina samoo ko karara jawab

اداکارہ ریشم کا سکینہ سموں کو کرارا جواب۔۔

سینئر اداکارہ سکینہ سموں گلوکار علی ظفر اور ریشم کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کار کردگی دینے پر برہم ہوگئیں۔اداکارہ سکینہ سموں نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس مقام تک پہنچنے میں 40 سال کا عرصہ لگا، افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے علی ظفر اور ریشم جیسے لوگوں کو اتنے بڑے اعزاز سے نوازا جو میرے خیال میں واقعی اس کے مستحق نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر خواتین نے ملک کی خدمت کی ہو تو حکومت کو کوئی بھی شے انہیں سراہنے سے نہیں روک سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا انتخاب تیزی سے سادہ اور آسان ہوتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ایسی شخصیات جو اپنا تمام تر کیرئیر وقف کرچکی ہیں انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا  اداکارہ ریشم کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر سینئر اداکارہ سکینہ سموں کی تنقید کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔اداکارہ  ریشم نے  ردعمل دیتے ہوئے کہ کہا کہ خدا انہیں مزید اعزازات سے نوازے لیکن انہیں حقیقت پر بھی غور کرنا چاہیے کیونکہ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے تو درحقیقت وہ اپنے معیار اور کردار کو ظاہر کرتا ہے نہ کہ دوسرے کو۔ہوسکتاہے کہ میں کسی ایوارڈ کی مستحق نہ ہوں لیکن کیا عالمی سطح پر سینئر اداکار اپنے جونیئر اداکاروں کے لیے اس طرح کی رائے رکھتے ہیں ؟

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں