معروف اداکارہ ایمان علی نے پاکستان چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اداکارہ ایمان علی نے پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کا عندیہ دے دیا۔میزبان کی جانب سے ملک کی معاشی صورتحال کیسے ٹھیک ہوگی کے سوال پر اداکارہ ایمان علی نے جواب دیا کہ “میں سوچ رہی ہوں کہ کینیڈا شفٹ ہوجاؤں, بس بہت ہوگیا”۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ “میرے شوہر کینیڈین شہری ہیں اس لئے میں بھی کینیڈا منتقل ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہوں کیونکہ جہاں میرے وہ، وہاں میں”۔یاد رہے کہ ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی 22 فروری 2019 کو ہوئی تھی۔بابر بھٹی بہادری و جرأت پر نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں، جبکہ ااکارہ ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں، انہوں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعدازاں فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں “خدا کے لیے”، “بول”,”ماہِ میر” اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی “ٹچ بٹن” شامل ہیں۔
معروف اداکارہ پاکستان چھوڑنے پر مجبور۔۔۔
Facebook Comments