سندھی زبان کی معروف اداکارہ شبیراں چنہ اور ان کی صاحب زادی نادیہ چنا کا مکمل علاج سندھ حکومت نے کرانے کا اعلان کردیا۔وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ کی سفارش پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات پر ڈاؤ ہسپتال کو لیٹر جاری کردیا گیا۔محکمہ ثقافت سندھ کا کہنا ہے کہ شبیراں چنا اور ان کی بیٹی نادیہ چنا کا علاج کے تمام اخراجات سندھ حکومت کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔ شبیراں چنہ اور ان کی صاحبزادی ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں فوری کراچی شفٹ کیا گیا جہاں ان کی حالت بگڑی تو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔۔ لیجنڈ اداکارہ شبیراں چنہ لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام حسینہ ہے، شبیراں چنہ سندھ کے محکمہ تعلیم میں ملازمہ بھی تھیں تاہم وہ ریٹائرڈ ہوگئیں۔ انہوں نے اداکاری کا سفر انیس سو ستاسی میں شروع کیا، ان کا پہلا ڈرامہ پی ٹی وی کراچی میں پرڈیوسر بیدل مسرور کے ساتھ تھا۔وہ اردو ڈراموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی تھیں۔۔
اداکارہ اور بیٹی کا سرکاری خرچ پر علاج کا اعلان۔۔
Facebook Comments