معروف اداکارہ منشا پاشا اور ان کی بہنوں نے مل کر اپنے مرحوم والد کی یاد میں ایک مسجد تعمیر کروائی ہے۔تفصیلات کے مطابق منشا پاشا نے سوشل میڈیا رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مرحوم والد ڈاکٹر طارق پاشا میمن کی یاد میں تعمیر کروائی گئی مسجد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ”رمضان کے مقدس مہینے میں ہم اپنے والد کی یاد میں کراچی سے تقریباً 4 گھنٹے کے فاصلے پر ایک قریبی گاو¿ں میں ایک مسجد مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں “۔انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم بطور فیملی ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور اس مبارک مہینے میں اسے مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔آپ کے تعاون اور دعاوں کے لیے آپ سب کا شکریہ، ہم ہمیشہ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس کام کو انجام دینے کا موقع اور اسباب عطا کیا۔
اداکارہ نے والد کی یاد میں مسجد تعمیر کرادی۔۔
Facebook Comments