اداکارہ ثنا فخر نے شوہر سے راہیں جدا کر لیں، اس بات کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کیا۔۔اداکارہ نے لکھا بریک اپ آپ کو تکلیف پہنچاتے ہیں، لیکن بعض اوقات ایک رشتے کو توڑنا اس لیے ضروری ہوجاتا ہے تاکہ آپ کی شخصیت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے بچ جائے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی سالوں کی شادی کے بعد انہوں نے اور ان کے شوہر فخر نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے. انہیں یقین ہے کہ اللہ نے ان کیلئے کوئی بہتر منصوبہ تشکیل دے رکھا ہوگا۔۔انہوں نے اپنے شوہر فخر جعفری کو زندگی کے اگلے سفر کے لئے بیسٹ آف لک بھی لکھا۔یاد رہے کہ اداکارہ ثنا فخر جعفری کے ساتھ 13 دسمبر 2008 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ان کے دو بیٹے عاضی امام اور ریان امام ہیں۔
Facebook Comments