ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ بینش راجہ کے حوالے سے یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ انہوں نے لاک ڈاون میں خاموشی سے شادی کرلی ہے جو کہ سچ ثابت ہوئیں ،اداکارہ نے اب عوامی سطح پر اس کا اقرار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔ پوسٹ پر ان کے مداحوں نے دریافت کیا کہ کیا تصویر میں موجود شخص آپ کے شوہر ہیں؟ تو اداکارہ نے جواب دیا کہ” جی ہاں“ میری شادی ہوگئی ہے اور یہ میرے شوہر ہی ہیں۔واضح رہے کہ ماہِ اگست کے آغاز میں سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ بینش راجہ نے اپنے قریبی دوست سے شادی کی ہے لیکن انہوں نے خود ان خبروں کی تردید کی تھی نہ تصدیق۔دو ماہ بعد اب انہوں نے شوہر کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔بینش راجہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، 2016 میں مقبول ترین ڈرامے سنگِ مرمر میں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوایا۔بعد ازاں انہیں یقین کا سفر، دل بے خبر اور زرد زمانوں کا سفر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا۔
