mujhe rape or qatal ki dhamkian di gyin

اداکارہ نے پاکستانیوں کو منافق قراردے دیا۔۔

اداکارہ اشنا شاہ نے خود پر تنقید کرنے والے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستانیوں کو منافق قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے مختصر اور بولڈ لباس پہننے سمیت ان کی جانب سے ٹانگیں دکھانے پر ان کے شوہر کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری اور ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں پاکستانیوں کی منافقت پر تنقید کی اور لکھا کہ ایک طرف تو پاکستانی مسلمان نرگس فخری کے آئٹم گانوں کو شوق سے دیکھتے ہیں اور ان پر جھومتے ہیں، دوسری طرف وہ ان کے لباس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے پاکستانیوں کو منافق قرار دیا اور لکھا کہ وہ ایک طرف نرگس فخری کی ڈانس دیکھ کر انجوائے کرتے ہیں، دوسری جانب وہ ان کے لباس پر تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اب وہ اپنی مرضی سے زندگی گزاریں گی، وہ لباس پر معافی نہیں مانگیں گی اور پاکستانی چاہے آئٹم سانگس دیکھیں یا پورن ویڈیوز کو تلاش کرتے رہیں لیکن وہ ان کی منافقت نہ ڈریں گی اور نہ اس پر بات کریں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں