adakara ne najaiz tariqe se vaccine lagane par maafi maangli

اداکارہ نے ناجائزطریقے سے ویکسین لگانے پر معافی مانگ لی۔۔

اداکارہ عفت عمر نے ناجائز طریقے سے کورونا ویکسین لگوانے پر معافی مانگ لی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عفت عمر نے لکھا ” مجھے افسوس ہے، میں شرمندہ ہوں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہوں، میں اس کا ازالہ کروں گی۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے اداکارہ عفت عمر نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے گھر پر میرٹ سے ہٹ کر کورونا ویکسین لگوائی تھی ۔ ویکسی نیشن کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عفت عمر اور طارق بشیر چیمہ کو کڑی تنقید کا سامنا تھا۔ خیال رہے کہ انہوں نے ویکسین ایک ایسے وقت میں لگوائی تھی جب ملک میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جا رہی تھی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں