adakara ne model ko do takay ki keh dia

اداکارہ نے ماڈل کو دو ٹکے کی کہہ دیا۔۔

ماڈل گرل منال سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ شوٹ کے دوران ایک معروف اداکارہ نے انہیں “دو ٹکے کی ماڈل” قرار دیا  جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سلیبرٹی کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گی۔انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں منال سلیم نے کہا کہ وہ تمام کلائنٹس سے گزارش کریں گی  کہ آج کے بعد انہیں کسی اداکارہ یا سلیبرٹی کے ساتھ شوٹ کرنے کیلئے کبھی نہ کہیں کیونکہ یہ نام نہاد اداکارائیں ہمیں “دو ٹکے کی ماڈل” سمجھتی ہیں اور یہ سب اس نے میرے منہ پر کہا۔ ماڈل گرل نے کہا ” ہم بھی کام کرنے آتے ہیں، مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔ماڈل گرل نے اگرچہ اپنی پوسٹ میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا تاہم بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے  اس واقعے کا ذمہ دار ثناء جاوید کو قرار دیا۔اس حوالے سے منال سلیم نے کہا کہ وہ لوگ جو مجھ سے اس اداکارہ کے نام کے بارے میں پوچھ رہے ہیں وہ سب بالکل ٹھیک اندازے لگا رہے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں