do sahafi cyber crime se insaaf se mehroom

اداکارہ نے کوئی رابطہ نہیں کیا، ایف آئی اے۔۔

وفاقی تحقیقاتی ادارےسائبر کرائم وِنگ سندھ کے سربراہ عمران ریاض کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ نے اپنی وائرل ویڈیو  پر تاحال ایف آئی اے سے رابطہ نہیں کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل علیزے شاہ کی ایک ویڈیو  وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی سگریٹ نوشی کر رہی ہیں ۔اس حوالے سے سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سندھ عمران ریاض نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یوں کسی کی اجازت کے بغیر ویڈیو وائرل کرنا یا کہیں شیئر کرنا جرم ہے جس کی سزا تین سال تک کی قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔عمران ریاض کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد لوگ خیال ظاہر کر رہے تھے کہ شاید اداکارہ نے ویڈیو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے تاہم اب عمران ریاض نے اس حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ علیزے نے اب تک رابطہ نہیں کیا، جب تک اداکارہ شکایت درج نہیں کرائیں گی ایکشن نہیں لیں گے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں