adakara ne cybercrime se ruju karlia

اداکارہ نے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا۔۔

معروف اداکارہ ثناء فخر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ثناء نے اپنے ناقدین کو بری خبر سناتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ان لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ مجھے آپ لوگوں کے کمنٹس اتنے اچھے لگے کہ میں نے ان کا سکرین شاٹ لے لیا ہے۔ثناء فخر نے بتایا کہ انہوں نے سائبر کرائم میں کام کرنے والے اپنے ایک جاننے والے کو ان کمنٹس کے اسکرین شاٹس جمع کرادیے ہیں۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں ناقدین کو مشورہ دیا کہ اگر آپ نے یہ کیا ہے تو اپنی حفاظت کریں۔واضح رہے کہ ثناء فخر کی اس سے قبل شوہر کو بوسہ دیتے ہوئے تصویر خاصی وائرل ہوئی تھی جس پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، پھر اداکارہ نے اس حوالے سے ایک جوابی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں