nargis ne sathi fankaraon ke khilaf fia se ruku karlia

اداکارہ نرگس تشدد کیس، شوہر کی ضمانت میں توسیع۔۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔اداکارہ نرگس کے شوہر کی عبوری درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس رات کو تھانے آئی تھیں۔پولیس نے بتایا تھا کہ نرگس کے بھائی کا الزام ہے کہ بہنوئی روزانہ اُن کی بہن پر تشدد کرتا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اداکارہ اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں