اداکارہ نرگس پر تشدد کے معاملے میں اہم پیش رفت۔۔

اداکارہ نرگس پر تشدد کے معاملے میں اہم پیش رفت ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف درج مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات کو شامل کر لیا گیا، انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف درج ایف آئی آر میں 324 کی دفعہ بھی شامل کر دی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے نرگس کے شوہر اور انسپکٹر ماجد بشیر عبوری ضمانت کروا کر بھی شامل تفتیش نہیں ہوئے ہیں، اداکارہ نرگس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں، ماجد بشیر 18 نومبر تک عبوری ضمانت پر ہے، عبوری ضمانت کو عدالت سے کینسل کروا کر ماجد بشیر کو گرفتار کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں