nargis ne sathi fankaraon ke khilaf fia se ruku karlia

اداکارہ نرگس پر بدترین تشدد کا مقدمہ درج۔۔

اسٹیج اداکارہ نرگس نے خود پر شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کا کیس درج کروادیا، جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد اداکارہ بھائی کے ہمراہ مقدمہ دائر کروانے تھانے پہنچیں۔رپورٹ کے مطابق تھانہ ڈیفینس سی پولیس نے اداکارہ غزالہ عرف نرگس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کا آغاز کردیا۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات کے تحت درج کی گئی، ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم ماجد بشیر فارم ہاؤس نقدی اور زیورات زبردستی گن پوائنٹ پر لینا چاہتے تھے۔ آج صبح نماز فجر سے فارغ ہوئی تو میرا خاوند انسپکٹر ماجد بشیر گھر آیا۔۔ بھاری رقم کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ماجد بشیر نے کہا کہ مریم نامی عورت کو گھر لانا چاہتا ہے۔ میرے انکار پر جھگڑا شروع ہوا تو ماجد نے میرے بھانجے عمر فاروق کے سامنے پستول نکال کر میرے منہ پر بٹ مارنا شروع کر دئیے ۔ مجھے زمین پر گرا کر پسلیوں اور پیٹ پر ٹھڈے بھی مارتا رہا۔ ماجد بشیر پہلے بھی کروڑوں روپے دے چکی ہوں ۔ ماجد بشیر برکی کے علاقے میں میرے 9کنال کے پلاٹ پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔پولیس مجھے تحفظ فراہم کرے اور انسپکٹر ماجد بشیر کو گرفتار کرے ۔ میرا میڈیکل بھی کروایا جائے اور ماجد بشیر کو گرفتار کیا جائے۔اداکارہ کی جانب سے شوہر کے خلاف تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ دائر کروانے کے بعد پولیس نے ملزم ماجد بشیر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔اداکارہ غزالہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جب کہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔قبل ازیں اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی۔ کال پر تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ اسکی بہن پر تشدد کرتا تھا اس نے آج بھی میری بہن کو مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں