اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکارائوں میں ہوتا ہے اور اب انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو جونیئر آرٹسٹ، ڈاکٹر یا نرس ہوتی کیونکہ مجھے لوگوں کی مرہم پٹی کرنا اچھا لگتا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار محب مرزا ندا یاسر کے رمضان شو میں شریک ہوئے جہاں دونوں نے اپنے شوبز انڈسٹری میں آمد کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔ شو کے دوران جب میزبان ندا یاسر نے ماہرہ سے پوچھا کہ آپ اپنے پیسے کن چیزوں پر خرچ کرتی ہیں تو ماہرہ نے کہا کہ مجھے نہ گاڑیوں کا شوق ہے اور نہ ہی زیور بنانے کا شوق ہے، لیکن مجھے جوتے خریدنا بہت پسند ہے اور اچھے جوتے میری کمزوری ہیں۔ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کے پاس بہت اچھے اور مہنگے جوتے ہیں اور جب میرے بیٹے اذلان کی بیوی یعنی میری بہو آئے گی تو میں اسے تحفے میں اپنے جوتے دوں گی۔ ندا نے ماہرہ سے پوچھا آپ کیسی ساس بنیں گی کیا اپنی بہو کو تنگ کرنے والی ساس بنیں گی تو ماہرہ نے کہا نہیں میں بہت اچھی ساس بنوں گی۔

اداکارہ نہ ہوتی تو ڈاکٹریا نرس ہوتی، ماہرہ خان۔۔
Facebook Comments