معروف اداکارہ فریال محمود نے کہا ہے کہ اگر وہ شوبز میں نہ آتیں تو چور ہوتیں اور بڑی بڑی وارداتیں کرتیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ فریال محمود نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ وہ امریکہ سے پاکستان منتقل صرف اداکاری کے شعبے میں آنے کیلئے ہوئیں، کیریئر کے آغاز میں انہیں اردو بولنا بھی نہیں آتی تھی اور پڑھنا تو بالکل بھی نہیں جانتی تھیں۔ والدہ اور خالہ سمیت رشتے دار بھی اداکاری کے پیشے سے ہی منسلک تھے لہذا انہوں نے بھی یہی شعبہ اختیار کیا۔انہوں نے بتایا کہ سکول میں گزارے 10 سال کے دوران ایک درجن سکول تبدیل کئے، بچپن میں بہت لڑاکا تھیں اور ایک لڑکی کو مار مار کر پسلیاں توڑ دیں۔فریال محمود کا مزید کہنا تھا کہ وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو پکی چور ہوتیں اور بڑی بڑی وارداتیں کرتیں۔
Facebook Comments