pehli shadi ki sab se bari ghalti thi

اداکارہ میرا نے یوٹیوب چینل کیلئے 10 لاکھ کی آفر کی، نادیہ خان۔۔

مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرا نے انہیں اپنا یو ٹیوب چینل کھولنے کے لیے 10 لاکھ روپے کی آفر کی تھی۔حال ہی میں نادیہ خان نے ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میرا اور میرا ساتھ بہت پراناہے اور ہم نے اپنی زندگی کے کئی نشیب وفراز دیکھے ہیں ۔ میں اب تک میرا کے کئی انٹرویوز بھی کر چکی ہوں۔ وہ بہت مزے کی خاتون ہیں ۔ ان کا کچھ نہیں پتہ کہ کب کیا کردیں۔ وہ جب بھی میرے شو پر آتی ہیں کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے۔نادیہ خان نے مزید بتایا کہابھی کچھ روز قبل میری ان سے ترکی میں ملاقات ہوئی تھی تو وہ مجھے دیکھ کر رونے لگیں۔ نادیہ خان نےکہا کہ ایک ملاقات میں ان وں نے مجھے اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا کہا اور ساتھ ہی 10 لاکھ روپے ادا کرنے کی پیشکش بھی کردی۔ اور میرے لاکھ منع کرنے پر بھی وہ نہیں مانی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں