shahrukh ke sath film ki offer ayi thi

اداکارہ میرا نے بھی لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔۔

معروف اداکارہ میرانے بھی لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا کہناتھا کہ سیاست دان اپنی سیٹ بچانے کے لیے اور اپنے مفاد کے لیے لانگ مارچ کرتے اور میں اپنی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے لانگ مارچ کروں گی ،عید کے بعد میں اور میرے ساتھی فنکار لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے جس میں شفقت بیگم ٹرسٹ کیلئے فنڈ اکٹھا کر کے غریب عوام کے لئے فری ہسپتال بناﺅنگی۔فلم سٹار میرا کا کہنا تھا کہ میں اپنی آخرت کے لیے یہ فلاحی کام کرنے کا ارادہ کیا ہے میری خواہش ہے کہ اک سال کے اندر میں ہسپتال مکمل کروں اس سلسے میں میری ساتھی فنکاروں سے بات ہو چکی ہے اور عید کے بعد ہم سب مل کر لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے اور ہسپتال کے لیے فنڈ اکٹھا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فنڈ ریزنگ کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں شو بھی کیے جائیں گے جس میں میں خود پرفارم کروں گی اور مجھے یقین ہے پاکستانی عوام اس نیک مقصد کو پورا کرنے کے لیے میرا بھرپور ساتھ دے گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں