ghalaat angrezi bolne par meera 10 saaaal keliye bartania na jaa saki

اداکارہ میرا مستحق، ماہانہ سرکاری امداد ملے گی۔۔

اداکارہ میر اکے متعلق خبریں آ رہی تھیں کہ انہیں امریکہ میں پاگل قرار دیتے ہوئے ذہنی امراض کے ایک ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل 24نیوز نے ذرائع کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ میرا کو کیپٹن نوید نے 50ہزار ڈالر(تقریباً76لاکھ 31ہزار روپے) کی ضمانت پر ہسپتال سے نکلوایا جہاں اداکارہ کو جبری طور پر علاج کے لیے رکھا جا رہا تھا۔ ضمانت پر اداکارہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا تھا تاہم انہیں وارننگ دی گئی ہے کہ وہ 48گھنٹے کے دوران امریکہ چھوڑ دیں اور اپنے ملک واپس جا کر اپنا دماغی علاج کرائیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ادا کارہ کی درخواست پر ان کا نام آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں درج کر لیا گیا ہے اور انہیں عید سے پہلے ماہانہ 5ہزار روپے کی مالی امداد ملنی شروع ہو جائے گی۔ حالانکہ اداکارہ کا نام آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں گزشتہ سال جولائی میں درج کیا گیا تھا۔ اداکارہ میرا نے خود لاہور آرٹس کونسل کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ڈی ایچ اے میں ذاتی گھر ہے اور خاندان کے 7افراد ان کے زیرکفالت ہیں چنانچہ انہیں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے مالی مدد دی جائے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں