پولیس نے اداکارہ میرا کی والدہ کے خلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری کی جانب سے دیا گیا ایک کروڑ روپے مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے پر فیصل آباد کے تھانے مدینہ ٹاؤن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ کے مطابق شاہد محمود نے پرانے مراسم کی وجہ سے شفقت زہرہ کو 1 کروڑ روپے ادھاردیئے تھے۔ رقم کی واپسی کے لیے شفقت زہرہ نے شاہد محمود کو ایک کروڑ روپے مالیت کا چیک دے دیا۔شاہد محمود نے چیک کیا کرانے کے لئے گلبرگ لاہور کے ایک نجی بینک میں جمع کرایا، تو چیک ڈس آنر ہو گیا۔جس پر شفقت زہرہ نے 15 روز میں رقم دینے کا وعدہ کیا۔شاہد محمود نے دوبارہ چیک فیصل آباد کے نجی بینک میں اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرایا،تو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک دوبارہ ڈس آنر ہو گیا۔میرا کی ماں شفقت زہرہ نے رقم واپسی کے تقاضے پر شاہد محمود کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے رقم کی واپسی سے انکار کر دیا گیا۔پولیس نےشاہد محمود کی درخواست پر شفقت زہرہ کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 489-ایف کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
