اداکارہ میرا نے گزشتہ ایک برس سے شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی والدہ اور بہن کی بیماری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی والدہ اسپتال کے بستر پر اسپتال کے کپڑوں میں موجود ہیں۔میرا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ 1 برس سے اپنے اہلِ خانہ پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے اپنے کیریئر پر فی الحال توجہ نہیں دے پا رہی۔انہوں نے بتایا کہ میری والدہ برسوں سے بیماری میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میری بہن کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میں اپنی زندگی میں مشکل وقت سے گزر رہی ہوں۔میرا نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر اپنے لیے ہم سفر کی دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے کوئی ایسا جیون ساتھی عطاء کر دے جس کے ساتھ میں اپنا غم اور خوشی بانٹ سکوں۔
اداکارہ میرا کا شوبز سے بریک۔۔
Facebook Comments