mujhse koi shadi nahi karna chahta

اداکارہ میرا کیپٹن نوید کو بھائی بتاتی تھیں، علی سفینہ۔۔

معروف کامیڈین اداکارو میزبان علی سفینہ نے فلم سٹار میرا اور کیپٹن نوید کے حوالے سے بڑا اور اہم انکشاف کر دیا۔اپنی انگریزی اور دیگر سرگرمیوں کے باعث خبروں میں جگہ بنانے والی اداکارہ میرا  سے متعلق  علی سیفنہ نے انکشاف کیا کہ جیو کے ریلٹی شو  “کون بنےگا میرا پتی ” کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ میرا  ایک شخص کو ساتھ لاتی تھیں جسے وہاں ان کے بھائی کے طور پر دکھایا گیا تھا اور وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ کیپٹن نوید تھا۔کون بنے گا میرا پتی” کے میزبان علی سیفنہ نے  حال ہی میں ’جیو ٹی وی‘ کے کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے  بتایا کہ  اداکارہ کا بھائی سمجھ کر تمام لڑکے میرا سے شادی کے لیے کیپٹن نوید کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے تھے۔تاہم بعد میں سامنے آنے والے واقعات نے ثابت کیا کہ معاملات ویسے نہیں تھے جیسے میرا اور کیپٹن نوید ظاہرکیا کرتے تھے۔علی سیفنہ نے مزید کہا کہ اس شو میں 12 افراد مدِمقابل تھے جو سب میرا کی محبت میں گرفتار تھے۔واضح رہے کہ کچھ سال قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے امریکا میں نکاح کر لیا ہے۔ میرا اور کیپٹن نوید کے نکاح کی خبرسامنے آنے کے بعد ہی عتیق الرحمان نے اداکارہ کے خلاف تکذیب نکاح کا دعویٰ دائرکیا تھا۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں