adakara ke khilaaf muqadma khari

اداکارہ ماں اغوا کرنا چاہتی تھی، بیٹیوں کا الزام۔۔

ماڈل صوفیہ مرزا کی جڑواں بیٹیوں زینب عمر اور زنیرہ عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی والدہ نے لندن یا سعودی عرب میں ملاقات کے لئے زور دینے کے بعد انہیں گرفتار کرانے اور اغواء کرکے پاکستان لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ا ن جڑواں بہنوں نے اپنے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ پہلے تو صوفیہ مرزا نے زینب اور زنیرہ کو اپنے و الد عمر فاروق ظہور سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی اس نمائندے نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھاکہ کس طرح صوفیہ مرزا نے اپنا یہ معروف نام پوشیدہ رکھا اور ایف آئی اے پر عمر فاروق کے خلاف بند مقدمات دوبارہ کھولنے کے لئے زور ڈال۔ صوفیہ مرزا اور ان کے شوہر عمر فاروق اپنی بیٹیوں کو تحویل میں لینے کے لئے 15؍ سال سے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ جڑواں بیٹیوں کو اپنی تحویل میں لینا چاہتی ہے لیکن زینب اور زنیرہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے باپ کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہیں اور انہیں اپنی والدہ صوفیہ مرزا کے مطالبے سے اتفاق نہیں ہے۔ دونوں بچیاں گزشتہ 15؍ سال سے دبئی میں اپنے والد عمر فاروق ظہور کےساتھ قیام پذیر ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں