معروف ماڈل و اداکارہ کو تیزاب حملے کی دھمکی موصول ہوئی ہے ، دھمکی سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی ہے ۔ماڈل و اداکارہ مشال خان نے اپنی انسٹاگرا م پوسٹ کی سٹوری پر حملے کی دھمکی کا سکرین شارٹ ڈالا اور کہا کہ ہیر حلیمہ نامی اکاؤنٹ سے ان پر تیزاب ڈالنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ مشال خان کی سٹوری پر دکھا جا سکتا ہے کہ ہیر حلیمہ نامی خاتون نے کمنٹس میں مشال کو فحش قرار دیتے ہوئے ان پر تیزاب پھینکنے کیلئے دیگر صارفین سے مدد طلب کی ہے ۔ہیر حلیمہ نامی صارف کی جانب سے لکھا گیا کہ مشال خان فحش ہیں ایسی خواتین کو معاشرے سے ختم کرنا چاہئے ان پر تیزاب سے حملہ کرنا چاہتی ہوں کوئی میری مدد کرے ۔دوسری جانب مشال خنا نے دھمکی کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے دھمکیاں دیتے ہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ اس سنجیدہ معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت درج کرائی ہے ۔
