adakara ko dhamkian dene ka muqadma darj

اداکارہ کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج۔۔

لاہور میں اقبال ٹاؤن پولیس نے اداکارہ سدرہ لطیف المعروف ماہ نور کو فون پر دھمکیاں دینے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے ملزموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ ماہ نور کا کہنا تھا کہ  مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں،مجھے یہ کہا گیا کہ لاہور سے باہر کام کیا تو مار دیں گے ،تھانہ اقبال ٹائون میں درخواست دی ہے ۔۔کال کرنے والے ملزم نے کہا مجھے فرق نہیں پڑتا کہ آپ میری کال کو ریکارڈ کریں۔پنجاب تھیٹرز آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنااللہ اور صدر افضل بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ کال کرنے والی کی ریکارڈنگ میڈیا کو سنواتے ہوئے کہا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے، اس طرح کی دھمکیاں ملیں گی تو کیسے کام کریں گے،ہم فنکارہیں لاہور سمیت ملک بھر اور باہر کے ممالک میں بھی کام کرتے ہیں۔افضل بٹ نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ہم پاکستان نہیں کہیں اور رہ رہے ہیں،اب یہ دور آ گیا ہے کہ خواتین کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔،آئی جی پنجاب ان دھمکیوں کا نوٹس لیں۔قیصر ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم بدمعاشی کے کلچر کے خلاف ہیں، وہ ایکشن لیں،پولیس مقدمہ درج کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائے ،ماہ نور اکیلی نہیں پوری فنکار برادری اس کے ساتھ ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں